آدرش

۔۔۔۔ازقلم طیبہ تبسم( سیالکوٹ)۔۔۔۔

وہ گلی میں سے گزرتا جا رہا تھا۔ایک چھوٹی لڑکی اپنا دوپٹہ کھو جانے پر رو رہی تھی۔جیسے ہی وہ اس کے پاس گیا وہ بھاگنے لگی۔در حقیقت وہ خود کو بچا رہی تھی۔اب ایک خوف اور ڈر لیے وہ گلی کی نکر میں چھپ گئ۔وہ نظریں جھکائے کھڑا تھا اور پیار سے بولا بیٹا میں آپ کے پیچھے پیچھے ہی چلتا ہوں آپ کو کوئ تنگ نہیں کرے گا آپ گھر چلی جاؤ۔وہ چمکتی آنکھوں میں موتی لیے اب آرام سے چلنے لگی۔وہ اس کے گھر تک اس کے پیچھے گیا اب لڑکی گھر کے اندر داخل ہوتی مشکور نظروں سے اس کو دیکھنے لگی۔کتنا ڈر ڈال دیا ہے بچوں کے دلوں میں۔مرد کی مردانگی نے اب چھوٹی چھوٹی بچیوں کو ہی جوان بنا دیا ہے۔ان کے ذہن اب چھوٹا سا معصوم وجود چھپانے اور دنیا سے بچانے کے لیے اب ہر پل کوشش میں لگے رہتے ہیں۔اللہ پاک سب کو حفاظت میں رکھیں آمین۔

Scroll to Top