رات

۔۔۔از قلم : سدرہ عندلیب۔۔۔

رات ایک اندھیرے کا نام ہے پر اس اندھیرے میں چاند کے ساتھ ننھے ستارے بھی جگنو
بن کر چمکتے ہیں وہ رات کی سیاہی کو کم نہیں کرسکتے مگر صبح کی روشنی کی نوید دیتے ہیں یعنی رات صرف ایک مقررہ وقت تک ہے اس کے بعد صبح کی روشنی نمودار ہوگی زندگی میں دکھوں کی اندھیریاں آتی ہیں لیکن ہمیں ستاروں کی مانند چمک کر ان کو مات دینی ہے اپنا کردار ادا کرنا ہے زندگی میں جب بھی اندھیرا محسوس ہواس رات کے خوبصورت سماں کو اپنے ذہہن میں رکھیں تاکہ زندگی کے ان اندھیروں سے نکلا جاسکے ہم زندگی کی ان الجھنوں کو مکمل ختم نہیں کرسکتے پر ان کو کم ضرور کرسکتے ہیں جیسے ستارے رات کی سیاہی کو ختم نہیں کرسکتے مگر ہمارے لیے صبح کی روشنی کا پیغام ضرور لاتے ہیں بلکل اسی طرح ہمیں زندگی کی الجھنوں کے اندھیروں سے نکلنے کےلیےاگلی صبح کی روشنی پر یقین رکھنا ہے۔اپنا کردار ادا کرنا ہےاگر زندگی میں جگنو بن کر چمکنا ہے تو پھر مشکلات بھی برداشت کرنا پڑیں گی کیونکہ
ہر مشکل کے بعدآ سانی ہے ہر اندھیرے کے بعد اجالا ہے۔

Scroll to Top