رپورٹ۔۔۔عدیلہ چوہدری
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کی ہونہار اسٹینوگرافر محترمہ شیباحنیف مرزا صاحبہ نے ساتویں قومی اہل قلم کانفرنس ادب اطفال 2023 ”قومی تعمیر و ترقی میں اہل قلم اور خصوصی افراد کا کردار (اکادمی ادبیات اطفال)“ایوارڈ مورخہ 20 اگست 2023 بمقام چلڈرن لاٸبریری کمپلیکس سے حاصل کر لیا۔یہ ایوارڈ ملک بھر سے ایک سو پچاس منتخب مصنفین کو حکومت پنجاب, ہلال احمر,تعمیر و ترقی پاکستان فورم,ماہنامہ پھول,گوہر پبلکیشنز,ہمدرد,اخوت,سلک بینک کے تعاون سے دیا گیا۔یاد رہے محترمہ کو ان کی ادبی و سماجی خدمات پہ دوسری بار اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے وہ ایک بہترین ادب تشکیل دے رہی ہیں اب تک محترمہ کی پانچ کتب منظر عام پہ آچکی ہیں۔ جن میں آب دار, سپکٹرم,کہانی بات کرتی ہے ,شیبا کے پندرہ افسانے ,شیبا کے پندرہ شہکار کتب پہ تبصرے اور وہ آن لاٸن شیباڈاٸجسٹ کی مدیرہ بھی ہیں۔ان کی تحریروں میں معاشرے کے ضروری پہلو اجاگر کیے جاتے ہیں وہ اصلاحی تحریروں پہ زور دیتی ہیں۔اپنا میگزین ٹیم سے بات چیت کرتے ہوۓ انہوں نےکہا کہ ماننا ہے کہ اللہ پاک نے مجھے قلم کی طاقت کے ساتھ ساتھ علم وادب سے نوازا ہے یہ میرے پاس اللہ کی امانت ہے میں اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانے کی پابند ہوں مجھ پہ لازم ہے سب سے پہلے اپنی اصلاح سب سے پہلے مجھے اپنا سینہ نفرت,بغض,حسد ,کینہ سے پاک کرنا ہے پھر مجھے وہ ضروری علم سیکھنا ہے جو میرے پاس نہیں ہے اس کے بعد اپنے کردار سے اپنے عمل سے لوگوں تک اپنی بات پہنچانی ہیں انہوں نے مزید فرمایا اگر ہم سب صرف ایک اپنے آپ کو اچھا کر لیں تو معاشرے کو ایک برے آدمی سے چھٹکارا مل جاۓ گا اور ایک اچھا آدمی مل جاۓ گا۔میں بس پہلے خود اچھا بنوں گی پھر دوسروں کو اچھامسلمان, پاکستانی بننے کا کہوں گی۔