۔۔۔از شیبا حنیف۔۔۔
ایک آواز اس کے لیے بھی بلند کریں جو گیپکو کی نمائندگی کرتے ہوئے واپڈا سٹاف کالج اسلام آباد میں گئے جہاں انہوں نے دیکھا کہ کچھ چہیتے سفارشی لوگوں کو پرچہ ہونے سے پہلے ہی تھما دیا گیا اور جس نے شب و روز محنت کی اس کا حق چھین کر اول پوزیشن کسی من پسند کو دے دی اور جب انہوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں سسپنشن آرڈر تھما دئیے گئے۔یاد رکھیے بہادر وہ ہے جو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف اٹھ کھڑا ہو اور اچھا انسان وہ ہے جو اس وقت حق اور سچ کا ساتھ دے۔آواز اٹھائیں تاکہ میرٹ کا بول بالا ہو۔ اقربا پروری، رشوت ، سفارش کی حوصلہ شکنی ہو۔ اور لوگ اپنے بچوں کو محنت ، اللہ پہ توکل کا درس دیں نا کہ طاقت ور کے تلوے چاٹنے پہ اکتفا کریں۔
جزاک اللہ خیر واحسان جزاء