دوستی

۔۔۔از قلم: آمنہ سعید احمد (بوریوالہ)۔۔۔

آج کی تحریر ماریہ کے نام

دوستی ایک ایسا تعلق ہے جو وفا کا ہے۔

اللہ نے انسان کو پیدا کیا اور انسان کی بقا کے لیے انسان کو بے شمار رشتے عطا کیے تاکہ انسان کا اس دنیا میں گزر بسر آ سان ہو سکے-دوستی ایک ایسا تعلق ہے جو آہستہ آہستہ خون کے رشتوں سے بڑھ کر انسان کی زندگی میں حثیت اختیار کر لیتا ہے- دنیا  کا ہر تعلق کسی نہ کسی طرح انسان سے جڑتا ہے -خونی رشتے اللہ کی مرضی سے بنائے جاتے ہیں اور خونی رشتوں کا چناؤ انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتا اور کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جو انسان کی چاہت کے بغیر انسان پر زبردستی مسلط کر دیے جاتے ہیں-مگر ایک واحد رشتہ ہے دوستی جو انسان اپنی مرضی سے بناتا ہے۔

دوستی وہ رشتہ ہے جو صراصر دل سے منسلک ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ روح کا رشتہ بن جاتا ہے۔

دوستی ایسا رشتہ ہے جو بنانا آسان ہے مگر نبھانا مشکل ہے-محض دوستی ہی ایسا ناتا ہے جو ہر رشتہ, ہر تعلق نبھا جاتا یے کبھی ماں بن کر, کبھی باپ بن کر, کبھی بہن، کبھی بھائی ,کبھی محسن اور کبھی ہمدرد بن کر۔

یہ وہ واحد رشتہ ہے جب کبھی جس بھی رشتے کی زندگی میں ضرورت ہو, یہ اسکا احساس مکمل کر دیتا ہے اور یہ ایسا رشتہ ہے جو ہر تعلق احسن طریقے سے نبھا جاتا ہے-اس رشتے کی بنیاد وفاداری, یقین, رازداری, عزت اور محبت سے ہوتی ہے۔

دوست آپکو کھڑا ہونا سیکھاتا ہے ,آپکو فکس ہونا سیکھاتا ہے-دوست وہ ہوتا ہے جو آپکو سنتا ہے, آپکو جج نہیں کرتا بلکہ یقین اور اعتماد دلاتا ہے- دوست وہ ہوتا ہے جو آ پکی خوشی میں خوش اور غم میں غمگین ہوتا ہے -دوست وہ ہوتا ہے جیسے بھی حالات کیوں نہ ہو ہر دم ساتھ نبھاتا ہے- دوست وہ ہوتا ہے جو آپکی پکار سنتے ہی آ پکے لیے اندھا دھند لپک پڑتا ہے -دوست وہ ہوتا ہے جو آپکو اصل کی پہچان کرواتا ہے۔

اگر کسی کو ان سب خوبیوں کے ساتھ ساتھ, اسلامی خوبیاں رکھنے والا اور اسلام پر عمل پیرا ہونے والا دوست مل جائے تو آپکی فانی زندگی اور اخروی زندگی دونوں سنور جاتی ہیں -دوست وہ ہوتا ہے جو آ پکا ہاتھ پکڑ کر آ پکو اندھیری کوٹھری سے نکالتا ہے اور آ پکو اجالوں اور روشنیوں کا سفر کرواتا ہے-اچھا دوست وہ ہوتا ہے جو آپکو اللہ سے ملواتا ہے, جو آ پکو اللہ سے جوڑتا ہے اور قدم قدم پر آپکے لیے میسر ہوتا ہے۔

یاد رکھیے دوست چننا آ پکے اپنے اختیار  میں ہوتا ہے سو, اپنے لیے دیکھ بھال کر دوست چنیے کیونکہ آ پکے دوستوں کا آ پکی زندگی میں بہت عمل دخل ہوتا ہے-کچھ دوست آ پکو جینا سیکھاتے ہیں -میرے ایسے بہت سے دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ مجھے سراہا, کھڑا ہونا سیکھایا اور میری دوست ماریہ صغیر جس نے مجھے دوستی کا حق ادا کرنا اور دوستی کا مطلب سیکھایا-بے حد شکریہ میرے تمام دوستوں کا اور خاص طور پر ماریہ کا۔

Scroll to Top