۔۔۔ازقلم: آمنہ سعید (بوریوالہ)۔۔۔
میرا وطن مجھ سے اور میں اپنے وطن سے ہوں۔
وطن وہ سرزمین پاک جہاں انسان جنم لیتا ہے اور اپنی زندگی آ زادی اور سکون کے ساتھ گزارتا ہے – وطن ہمیں آزاد رہنا اور ہمیں کھل کر جینا سکھاتا ہے-ہر وطن کی کوئی نہ کوئی خاص بنیاد ہوتی ہے جس کے باعث وہ معرض وجود میں آ تا ہے اور میرا وطن ایسا ہے کہ جسکی بنیاد کلمہ ہے “لا الہ الا اللہ”- لا الہ الا اللہ ایسی مضبوط بنیاد ہے جسکو تا قیامت کوئی نہیں مٹا سکتا -یہ ایسی بنیاد ہے جو میرے وطن پاکستان کے حصے میں آ ئی ہے الحمد للہ رب اللعالمین۔
میرا وطن پاکستان پہلا وطن ہے جو رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ,14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا تاکہ مسلمان آزادی سے اپنی عبادت گاہوں میں اور اپنے اپنے گھروں میں عبادت کرنے میں آ زاد ہوں کوئی روک ٹوک نہ ہو-عبادت کرنے پر کسی کو ایذا نہ دی جائے, کسی کی کلمہ پڑھنے پر زبان نہ کاٹ دی جائے, جہاد کرنے پر کسی کو قتل نہ کر دیا جائے, حق بلند کرنے پر کسی کو جان سے مار یا نظر بند نہ کر دیا جائے۔
بے شک اس وطن عزیز کو پایہ تکمیل تک ہہچانے میں اللہ نے اپنے بندوں کو عقل و شعور عطاکیا اور جو لوگ بھی اس میں شامل تھے سب نے زبردست مثالیں پیش کیں اور سب نے دن رات محنت اور لگن سے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی اور آ خرکار اسلامی جمہوریہ پاکستان, دنیاکے نقشے پر ابھرا – پاکستان کے پہلے بانی قائداعظم محمد علی جناح تھے-یہ وطن ہمیں کسی پلیٹ میں سجا کر تحفے کی صورت میں نہیں ملا بلکہ اس وطن عزیز کے لیے ہمارے آ باؤ اجداد نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں- بہت سے لوگ اس وطن کو پروان چڑھانے میں اپنی جان کے ساتھ کھیل گئے- بے انتہا خون بہا ہوا مگر الحمد للہ یہ وطن دنیا کے نقشے پر ابھر آ یا۔
:شاعر نے کیا خوب کہا ہے
ہمارا خون بھی شامل ہے تزئینِ گلستاں میں
ہمیں بھی یاد کر لینا چمن میں جب بہار آئے
سلام ہے ان شہیدوں کو جنہوں نے اپنی جان کے نظرانے ہیش کیے – میرے شہیدوں کو آج بھی چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں- پاکستان کا جھنڈا سید امیر الدین قدوائی نے ڈیزاین کیا۔
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سر بلند ہی رکھنا
پاکستان کا قومی ترانہ پاک سر زمین شاد باد حفیظ جلندھری نے لکھا اور اس قدر خوبصورتی سے لکھا کہ اپنی مثال آپ پیش کرتا ہے۔
پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں -پاکستان کے 5 صوبے ہیں اور پاکستان میں ہر رنگ موجود ہے-پاکستان میں ہر چیز لا محدود ہے-الحمد للہ رب اللعالمین
اب پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے وطن سے محبت کریں اور اپنے وطن کی عزت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں اور اس وطن میں اسلام کو زندہ رکھنے کی مرتے دم تک کوشش جاری رکھیں تاکہ اس وطن کو حاصل کرنے کا مقصد پورا ہو۔ پاکستان زندہ باد