التجاء

شیباحنیف مرزا

Iltaja by Sheeba Hanif Mirza

Sheeba Hanif is famous Urdu Writer and Poet. Iltaja by Sheeba Hanif Mirza is Famous Nazam by Sheeba Hanif Mirza Download Urdu Novels PDF. Read Urdu Poetry , Urdu Shayeri on Apna Magazine

ڈر تو لگتا ہے ناں صاحب!جی الجھتا ہے صاحب
جب کوئی کہے: جو جی میں آئے وہ دیکھو
رہنا جھونپڑی میں اور محلوں کے خواب دیکھو
غریب کے آنگن میں پلی اور شہزادے کےخواب دیکھو
خدارا! خود فریبی کا مرض مت پھیلاوُ صاحب
اپنی راتوں کے لیے ہمیں مت جگاوُ صاحب
ہم عمر کے کچے، دل کے ناداں ہیں
نہیں زمانہ شناس، بہت سادہ ہیں
ہماری الفت کا یوں مذاق مت اڑاوصاحب
ڈرے ہوئے کو اور مت ڈراو صاحب
جو تم سے چاہت ہے تو کیا سزا دوگے ہمیں؟
یوں بھری دنیا میں تماشہ بنا دوگے ہمیں ؟
جب جانتے ہو نہیں دے سکتے تم ہمیں کوئی تسلی
تو پھر کیوں آتے ہو نظر؟ کیوں دکھاتے ہو تجلی؟
چلے کیوں نہیں جاتے ہو تم ہماری دنیا سے
کچھ نہیں ملے گا تمہیں اس ڈوبی لٹیا سے
چلے جاو صاحب خدارا چلے جاو
جب ہاتھ تھام نہیں سکتے تو قدم مت بڑھاؤ

Read Iltaja by Sheeba Hanif Mirza on Apna Magazine

Nazam by Sheeba Hanif Mirza. Raad more from Writings by Sheeba Hanif Mirza on Apna Magazine.

Scroll to Top