از۔۔۔ اقصیٰ باجوہ (جھنگ) ۔۔۔
کبھی وطن کی مٹی کو ہاتھ لگا
کیا چیز ہے یہ مٹی؟ ذرا دل کو بتا
اسے ماتھے پہ سجا ، سینے سے لگا
اس مٹی کے ساتھ تو پھر مٹی ہو جا
کہ نہیں ملتی کبھی یہ مٹی بازاروں میں
یہ مٹی تو ہے غازی کے کرداروں میں
یہ مٹی ہےپہچان تیری اس سے پہچاناجا
یہ مٹی ہے نام تیرا اس سے تو جانا جا
کر غور یہ مٹی تجھے سلام کہتی ہے
تجھے محب وطن کا اک پیام کہتی ہے
یہ مٹی ، کہ وطن کی یہ انمول مٹی
تجھے اپنا رازداں ، اپنا نگہباں کہتی ہے