۔۔۔از:ثناءنیاز (کراچی)۔۔۔
شاید میں محبت کرنے لگی ہوں
اک دن کبھی کسی نے پوچھا تھا مجھ سے
کیا تم کسی سے محبت کرتی ہو؟
وہ دن یاد ہے اب بھی
مجھے لگتا تھا کہ محبت کچھ نہیں ہوتی
محبت ڈراموں اور کہانیوں کا حصہ ہے
محبت کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
تمھارے ساتھ رہ کر مجھے یہ محسوس ہوتا ہے
شاید میں محبت کرنے لگی ہوں
مہینوں میں ہفتوں میں
ہر دن ہر گھنٹہ منٹ ہو یا سیکنڈ
میں تمھیں ہی یاد کرتی ہوں
میں تمھیں ہی سوچتی رہتی ہوں
میری آنکھیں ہمیشہ تمھاری منتظر رہتی ہیں
میری آنکھیں ہمیشہ تمھارے ہجر میں روتی ہیں
میرے کان تمھاری آواز کو ترستے ہیں
میرے ہاتھ ہمیشہ تمھارے لئے دعا کو اٹھتے ہیں
میرا دل ہمیشہ تمھارےنام پہ دھڑکتا ہے
میرے لب ہمیشہ تم سے بات کرنے کو ترستے ہیں
محفل میں ہوں یا تنہا
تمھیں سوچ کے مسکراتی ہوں
ہر پل ہر لمحہ تمھارے خوابوں میں رہتی ہوں
تمھاری ہر تکلیف پہ تڑپتی ہوں
اگر یہی محبت ہے تو
ہاں میں محبت کرنے لگی ہوں
ہاں میں محبت کرنے لگی ہوں