شیبا حنیف مرزا
Salgirah Mubarak by Sheeba Hanif
Read Urdu Nazam by Sheeba Hanif Mirza on Apna Magazine
!اتنے بڑے آدمی کا اتنا چھوٹا سا کیک
!ایسے مسرور ہیں جیسے ہو لاکھوں میں ایک
کون کھائے گا اور کون دیکھتا ہی رہ جائے گا؟
کیا خالی تالیاں بجانے سے پیٹ بھر جائے گا؟
نہ سموسے ہیں نہ چائے ہے
مہمان مگر بہت آئے ہیں
چھوٹے سے کیک پہ دو موم بتیاں
سالگیرہ منانے آئی ہیں سب سکھیاں
کیک لانے والو! کچھ تو لحاظ کیا ہوتا
کھانے والوں کا قد کاٹھ ہی دیکھ لیا ہوتا
سنو سنو کیا کہہ رہا ہے چھوٹا سا کیک
ہمارا لاڈلا بیٹا ہے لاکھوں میں ایک
Read Salgirah Mubarak by Sheeba Hanif Mirza more on Apna Magazine