ٹھوکر

۔۔۔۔۔از قلم :   فائزہ حسن۔۔۔۔۔

ٹھوکریں انسان کو بہت کچھ سیکھا دیتی ہیں ۔برداشت کرنا،صبر کرنا ۔سہنا، دھتکار کو قبول کرنا ، نفرتیں  دیکھ کر ان کا جواب نہ دینا ،سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان بننا ۔جب ایک دفعہ زندگی میں ٹھوکر لگ جاتی ہے ۔تو لوگ آپ کو رودنا چاہتے ہیں۔آپ کو توڑنا چاہتے ہیں ۔آپ کو بکھرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔مگر جو انسان خدا پر توکل کرلے ۔تو اس کی زندگی میں ایک مقام ایسا بھی آتا ہے۔کہ وہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔اور تمام صورتحال کا مقابلہ کرتا ہے۔تب اسے  کوئی ٹھوکر ٹھوکر نہیں لگتی۔کوئی اذیت اذیت نہیں لگتی ۔بلکہ لوگوں کی دی ہوئی اذیتوں سے وہ مضبوط بن جاتا ہے ۔اور یہ سب کچھ اس وقت ممکن ہوتا ہے۔ جب وہ خدا پر توکل کر لیتا ہے۔اور جب بازی خدا کے ہاتھ میں دے دی جاتی ہیں تو پھر کوئی ٹھوکر  محسوس نہیں ہوتی ۔

Scroll to Top