تحفہ دعا کا

۔۔۔از قلم کوکب مشتاق(گجرات)۔۔۔

ہے اتنی سی دعا کہ آنے والا ہر لمحہ
تجھے۔۔۔۔
عروج بخشے، کمال بخشے، چاہتوں کی انجمن میں
مہکتے لاکھوں گلاب بخشے
کہ جیسے چمکیں رات تارے
وہی چمک ہو ساتھ تمہارے
سجیں تمہاری جو محفلیں تو
ہر شخص تم کو ہی داد بخشے
مسکراؤ تم جب کبھی بھی
چمن کے پھولوں کو نکھار بخشے
دکھوں کی تم سے ہوں دور راہیں
وہ دل کو ایسا قرار بخشے
تمہاری آنکھوں کی اس چمک کو
تمام عالم کا نور بخشے
تمہارے ہونٹوں تک آتے آتے
تمہارے قدموں میں آن پہنچے
تمہارے لفظوں میں اللہ میرا
وہ اثرِ پر وقار رکھے
جو ہو سکے تو تمہارے حصے کے سب غموں کو
میں ذات اپنی میں ڈھال لوں گی
میری دعا ہے کہ وہ تجھے بس
تمام خوشیاں، قرار بخشے
یہ مختصر سی دعا کا تحفہ سنبھال رکھنا
میرے غموںکی فکر چھوڑو
تم بس اپنا خیال رکھنا ۔۔۔

Scroll to Top