از قلم: شہناز فاطمہ
اگر ہم کچھ دہائی قبل کا تصور کریں تو پاکستان ہمیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑا نظر آتا ہے جب مسلمان آزادی کے علم سے غیر شناسا تھے یا یوں کہیں کہ کم شناسا تھے۔
یہ شناسائی ہمیں ہمارے لیڈر قائد اعظم نے کروائی۔ ہمیں ان غلاموں کی سی زندگی سے آزاد کروایا۔ ہمی﷽ ایک اسلامی ملک دیا جہاں ہم اپنے مذہب کے مطابق زندگی گذار سکتے ہیں۔
اگر وہ نہ جدوجہد کرتے تو ہم آج اس ملک میں آزادی سے نہیں رہ رہے ہوتے۔ انگریز حکومت کے طور طریقوں کے غلام ہوتےاور ان کے طرز زندگی کے موافق زندگی گزار رہے ہوتے۔ہمیں وہ اجازت ہی نہ دیتے یا پابندیاں لگا دیتے قانون کے نام پر۔
اس قوم کو ہمیشہ قائد اعظم محمد علی جناح کے احسانات ہمیشہ یاد رکھنے چاہیے۔ اللہ تعالی نے ہمیں یہ آزادی کی نعمت انہی کے ذریعے دی۔ شکر الحمداللہ رب العالمین۔
پاکستان زندہ باد
قائد اعظم زندہ باد