از ۔۔۔ فرح گل بالا ۔۔۔
خون میں لت پت وہ پیارے چہرے اب پہچاننے کے قابل نہ تھے۔ماسٹر صاحب کے پورے خاندان کو بڑی بے دردی سےمارا گیا اور آخر میں ایک درندے نے جب اس کےکمزور وناتواں وجود پر تیز دھار خنجر سے وار کیا تو تمسخر بھرے لہجے میں پوچھا ” تمہیں آزادی چاہیے تھی ؟“
”آزادی تو مل گئی ہمیں۔۔۔۔ تمہیں اب بھی پتہ نہیں چلا“ماسٹر صاحب نے
مسکرا کر قبلہ رو کلمہ شہادت پڑھ لی۔۔۔