والدین

۔۔۔۔از آمنہ سعید(بوریوالہ)۔۔۔۔

والدین ایک خوبصورت ترین رشتہ اور زندگی کا خوب صورت اثاثہ ہیں جن کے ہونے سے کل کائنات بھلی اور بے حد خوبصورت محسوس ہوتی ہے-والدین کے احساسات سمندر سے کہیں زیادہ گہرے اور لازوال ہوتے ہیں-والدین کی محبت دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر ہے تب ہی تو اللہ نے اپنی محبت کو والدین کی محبت کے ساتھ منسلک کر کے کہا ہے کہ اللہ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بڑھ کر محبت کرتا ہے-
والدین حرف نے آ پ اپنے اندر محبت, عقیدت اور کئی خیالات اور جذبات کو سمویا ہوا ہے-والدین حرف کہنے سے ہی انسان کے اندر ایک خوب صورت احساسِ سکوں خود بخود بیدار ہونے لگتا ہے-والدین ہماری زندگی کی کتاب کا بہترین حصہ ہیں اور ہماری زندگی کی کتاب انکی محبت سے پروان چڑھتی ہے اور زندگی کی آخری سانس تک ہماری زندگی والدین کی محبت کی مقروض رہتی ہے-
والدین ہی ہمیں جینا سیکھاتے ہیں اور خود کیا کچھ براداشت کرتے ہیں-خود تکلیف میں رہ کر اولاد کو بہتر سے بہترین دینے کی کوشش کرتے ہیں -میری ماں مجھے گھنے سایہ دار درخت کی مانند لگتی ہے جو ہمیشہ میرے لیے ڈھال بنتی ہوئی نظر آتی ہے اور زندگی میں آگے بڑھنا سیکھاتی ہے اور باپ مجھے دیے کی مانند لگتا ہے جو خود تپتی دھوپ میں جل کر محنت کرتا ہے اور ہماری زندگیوں کو روشن کرتا ہے-ہمیں پُر امید انسان بناتا ہے اور امید کا دیا نہ اپنی زندگی سے بجھنے دیتا ہے اور نہ ہماری-میرے والد صاحب دوسروں سے محبت کرنا, عزت کرنا ,ہمدردی اور مدد کرنا سیکھاتے ہیں اور ہر حال میں ہمیں کھڑا رہنا سیکھاتے ہیں-والدین رحمت ہیں, محبت ہیں تب ہی تو اللہ نے دونوں کا عظمت والا مقام دیا ہے -ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی اور باپ کو جنت کا دروازہ بنا دیا-
ہم اپنے والدین کی ایک دن کی محبت کا, محنت کا کبھی بھی بدلہ نہیں چکا سکتے اور ہم اللہ کے بعد اگر کسی کے رحم و کرم پر ہیں, اگر کسی کے مقروض ہیں تو وہ اپنے والدین کے ہیں -ہمیں انکے ساتھ حسنِ سلوک کا رویہ رکھنا ہے انکے جذبات کی قدر کرنی ہے اور انکی عزت کرنی ہے یہ ہمارا فرض ہے –
اور قرآن میں اللہ نے حکم دیا:
“اور اللہ کی بندگی کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو”-
(سورہ نساء, آیت نمبر 37)

Scroll to Top