Bahar by Amina Saeed Ahmad

بہار

از آمنہ سعید احمد (بوریوالہ)

زندگی میں جب بہار آ ئے
ساتھ خوشیوں کی برسات لائے

پت جھڑ کو دور بھگائے
ہر سو پھولوں کی مہکار لائے

خوشیوں کہ یہ گیت سنائے
ہر سو سبزہ سبزہ لائے

درختوں پر پھل پھول سجائے
ہر سو خوشبو پھیل جائے

ہر کوئی دل میں تمنا لائے
خزاں کا موسم پھر نہ آئے

خزان نہ ہمارے دل کو بھائے
بہار جو پیغامِ امن لائے

Scroll to Top